ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی ایک اور کال لیک..اہم بات سامنے آ گئی

Oct 13, 2021 | 09:36:AM
سانحہ گریٹر اقبال پارک، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم، ریمبو ، ایف آئی اے
کیپشن: کال میں ایف آئی اے کوموبائل اور رقم کا غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی کی گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسیک)سانحہ گریٹر اقبال پارک کے حوالے اہم پیش رفت، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی ریمبو کے ساتھ ہونے والی ایک اورآڈیو  لیک ہو گئی۔

عائشہ اکرم کی ریمبو کے ساتھ ہونے والی آڈیو  لیک ہونے سے کیس کا رخ ہی بدل گیا،کال میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )کوموبائل اور رقم کا غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔کال کے دوران عائشہ اکرم کہتی ہے کہ ایف آئی آر میں موبائل نہیں لکھا ہوا اور تھوڑے  سے پیسے لکھیں ہیں جس پر ریمبو کہتا ہے کہ انہیں یہ کہوں گا  موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا تھا ایپل آئی ڈی بنانا تھی۔عائشہ ریمبو کو تاکید کرتی ہے کہ کہنا میڈم کا فون ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا تھا ۔تم کہنا  میڈم نے لیا ان کو پتا ہو گا ،ان کا فون تھا وہ شوٹ کرتی تھیں  جس پر ریمبو کہتا ہے کہ او کے میں کہہ دوں گا۔

یا د رہے کہ اس سے قبل بھی  ایک آڈیو سامنے آئی جس میں عائشہ اکرم اور ریمبو کے درمیان ملزموں  کی رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی ہوئی۔مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنھیں شناخت کیا ہے۔ریمبو عائشہ سے پوچھتا ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر تو غریب ہیں، جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5، 5 لاکھ دینے ہیں۔

 دوسری جانب پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ تمام آڈیو اور ویڈیوز کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں68 سالہ شخص34 سالہ خاتون کے پیار میں پاگل۔۔پھر ایسا ہوا کہ یقین کرنا مشکل