خلیل الرحمان قمر نے پہلی ملاقات پر کیا ’حرکتیں‘ کیں؟ نادیہ افگن نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کیا جس میں انہوں نے خلیل کی بے تکلف حرکتوں کی وجہ سے ان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ خلیل الرحمان ایک معمولی رائٹر ہیں ،ان کی تحریریں بھی کچھ خاص متاثر کن نہیں ہیں۔
نادیہ افگن نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں ڈرامہ نگار، مصنف اور شاعر خلیل الرحمان قمر سے اپنی پہلی ملاقات کا احوال بیان کیا اور کہا ہے کہ انہوں نے کچھ ایسی حرکتیں کی جس کی وجہ سے میں اُن کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔
نادیہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں خلیل الرحمان کے ساتھ کام نہیں کروں گی کیونکہ وہ بہت عجیب سی شخصیت کے مالک ہیں،انہوں نے کہا کہ کوئی 25 سال پہلے 1997ء یا 1998ء کی بات ہوگی کہ اُس وقت میں نئی نئی آئی تھی ، ایک روز ثمینہ آپا کے ساتھ اسٹوڈیو گئی جہاں وہ مجھے بیٹھا کر کسی کام سے چلی گئیں۔
نادیہ افگن کے مطابق وہاں پر ایک شخص بیٹھا تھا جس نے اپنے پاؤں صوفے پر رکھے ہوئے تھے اور سگریٹ نوشی کررہا تھا، میں نے سلام کیا تو اُس نے جواب میں مجھ سے پوچھا، کون ہو تم لڑکی؟ کام کرنے آئی ہو؟۔
اداکارہ کے مطابق پھر میں نے ثمینہ آپا سے اُس شخص کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ رائٹر ہیں، پھر میں نے سوچ لیا تھا کہ جسے سلیقہ اور تہذیب نہیں وہ کیسے رائٹر ہوسکتا ہے اور میں ایسے شخص کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی۔
نادیہ افگن نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر معمولی سے رائٹر ہیں وہ ایسے کوئی لکھاری بھی نہیں جو بہت ہی کچھ لاجواب تحریر کرتے ہوں۔
مزید پڑھیں:بھارتی اداکارا سری دیوی کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف