اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول مہنگا،ڈیزل سستا ہونےکا امکان

Dec 13, 2024 | 12:36:PM
اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول مہنگا،ڈیزل سستا ہونےکا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)16 دسمبر سے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرنے جارہا ہے ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں0.81 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کی معقول کمی متوقع ہے۔

موجودہ 15 دن کے پہلے 12 دنوں میں حکام نے عالمی مارکیٹ میں شام میں حکومت کی تبدیلی کے باعث غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی 0.81 روپے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔ 

اگر شام کی صورتحال جلد مستحکم ہو جاتی ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ یکم دسمبر کو پٹرول اور ڈیزل تقریباً تین تین روپے مہنگا ہوا تھا ۔