قومی ہیروز کیساتھ ملالہ یوسفزئی کی تصویر شائع کرنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کی کتابیں ضبط

Jul 13, 2021 | 19:17:PM
قومی ہیروز کیساتھ ملالہ یوسفزئی کی تصویر شائع کرنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کی کتابیں ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کارروائی، این او سی کے بغیر قومی ہیروز کی تصاویر کے ساتھ ملالہ یوسفزئی کی تصویر شائع کرنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کی کتابیں ضبط کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے آکسفورڈ پبلشرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر منظور شدہ کتابوں کا سٹاک ضبط کر لیا ہے۔ 


پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے آکسفورڈ سوشل سٹڈیز کی کتابوں کا سٹاک قبضے میں لے لیا ہے ۔ بورڈ حکام کے مطابق کتابوں کی اشاعت کے لئےاین او سی حاصل کرنا لازمی ہے، این او سی کے بغیر اور خلاف ضابطہ کتاب کی اشاعت پر کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عائز ہ خان کی بھارتی گانے پر بنائی گئی ویڈیو مقبول