یونیورسٹی اساتذہ کیلئے اے آئی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عمران یونس)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی اساتذہ کی مصنوعی ذہانت سے متعلق تربیت کا فیصلہ کر لیا۔
اس سلسلے میں فیکلٹی ممبران کے لیے اے آئی خواندگی کے موضوع پر چار روزہ تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔
ایچ ای سی کے مطابق تربیتی پروگرام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوں گے، جن میں اساتذہ کو تدریس اور تعلیمی انتظامیہ کے لیے مصنوعی ذہانت سے متعلق عملی علم اور جدید مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم ؛درخواست گزاروں کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ
تربیتی سیشن 27، 28، 31 اگست اور یکم ستمبر کو منعقد ہوں گے،یہ پروگرام صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ملک بھر کی 100 یونیورسٹیوں میں قائم سمارٹ کلاس رومز میں بیک وقت جاری رہیں گے۔