عائز ہ خان کی بھارتی گانے پر بنائی گئی ویڈیو مقبول

Jul 13, 2021 | 18:59:PM
عائز ہ خان کی بھارتی گانے پر بنائی گئی ویڈیو مقبول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں،ڈرامہ انڈسٹری میں ان کو ایک خاص مقام حاصل ہے،اداکارہ  نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس کو صارفین کافی پسند کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ عائزہ خان نے پاکستا نی ڈرامہ انڈسٹری کے ایسے بہت سے کامیاب ڈراموں میں کام کیا جن کو آج بھی لوگ شوق سے دیکھتے ہیں،اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں،اداکارہ نے اب کی بار اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سٹوری میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کی،عائزہ خان نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے مشہور گانے پر ویڈیو بنا دی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اپنی انسٹا سٹوری پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں وہ سیڑھیوں پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں،عائزہ خان نے ویڈیو میں خوبصورت لباس، میک اپ اور جیولری پہنی ہوئی ہے۔قبل ازیں اداکارہ نے جہاز میں سفر کرتے ویڈیو بنائی اور انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی ویڈیو کے ذریعے صبح بخیر کہا تھا،ویڈیو میں وہ ہوائی سفر کر رہی ہیں اور اس دوران آسمان کی بلندیوں سے نیچے خوبصورت سفید گھنے بادلوں اور سورج نکلنے کے حسین نظارے سے خود بھی محظوظ ہو رہی ہیں اور ساتھ میں اپنے مداحوں کے لیے ویڈیو بھی بنائی۔

 وہ مختصر ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتی بھی ہیں جو کہ خوب وائرل ہوتی ہیں، یہ ویڈیوز اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جاتی ہیں،اس وقت ان کے انسٹا گرام پر 9.5 ملین فالوورز ہیں،انسٹاگرام سٹوری میں وائرل ہونے والی نئی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

یا د رہے کہ عائزہ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے، اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ کا روپ دھارے اپنی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستا نی اداکارہ و فیشن ماڈل غنا علی کا قرآن کی حافظہ ہو نے کا انکشاف