پا کستا نی اداکارہ و فیشن ماڈل غنا علی کا قرآن کی حافظہ ہو نے کا انکشاف

Jul 13, 2021 | 18:41:PM
 پا کستا نی اداکارہ و فیشن ماڈل غنا علی کا قرآن کی حافظہ ہو نے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک ) حا ل ہی میں شادی کر نے والی معروف پا کستا نی اداکارہ و فیشن ماڈل غنا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قرآن کی حافظہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک سوشل میڈ یا صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ حافظِ قرآن ہیں؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ہاں! میں ہوں۔

غنا علی نے شادی کے بعد کی زندگی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میری زندگی بہترین ہے، ظاہر سی بات ہے آپ کو بڑی تبدیلیوں سے گزرنا پڑتا ہے لیکن میں بہترین حسِ مزاح والے شخص کو پاکر خوش ہوں۔

غنا علی سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ اپنے شوہر کو دبلا ہونے کا کہتی ہیں؟ اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہیں کیونکہ وہ مجھے ایسے ہی اچھے لگتے ہیں، میں نہیں چاہتی کہ وہ اپنا وزن کم کریں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر بالکل بھی سخت نہیں ہیں لیکن کچھ دائرہ کار ہیں، جب آپ اپنی زندگی کسی کے ساتھ شیئر کرتے ہیں تو اس کی عزت کرنا ضروری ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا