انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 

Oct 09, 2025 | 18:44:PM
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قدر میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی،انٹربینک میں ڈالر 281.21 روپے سے کم ہوکر 281.20 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.25 روپے پر برقرار    رہاجبکہ یورو 30 پیسے سستا ہوکر 330.72 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 44 پیسے کمی سے 381.27 روپے پر آگیا۔

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم  77.53 روپے پر برقرار        رہا جبکہ سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 75.64 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پارٹی چیئرمین شپ سے فراغت؟بیرسٹر گوہر کا بیان بھی آگیا