پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )نے پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں،مجھے چیئرمین شپ سے نہیں ہٹایا گیا اس حوالے سے خبریں درست نہیں،مجھے عہدے سے ہٹایا گیا تو پارٹی ختم ہوجائے گی یہ سب سازشیں کی جارہی ہیں،یہ ساری افواہ ہے ہماری پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی چئیرمین شپ کا کوئی ایشو نہیں ہے۔
ان کاکہناتھا کہ ایک چیز بتاتا ہوں کہ یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے۔
ان کاکہناتھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے،توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل مکمل ہو گیا،امید ہے منگل یا بدھ تک فیصلہ آ جائے گا، نکاح کیس، سائفر اور دیگر انجام تک پہنچے،چیئرمین پی ٹی آئی کامزید کہناتھا کہ بشریٰ بی بی کو بانی پر پریشر ڈالنے کیلئے جیل میں رکھا گیا،بانی پی ٹی آئی علی امین کو اپنا دیرینہ ساتھی سمجھتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی خواہش ہے صوبے میں تبدیلی جلد از جلد ہو۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کو دھچکا، اہم بولر انجری کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے