جنوبی افریقا کو دھچکا، اہم بولر انجری کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے

Oct 09, 2025 | 17:22:PM
جنوبی افریقا کو دھچکا، اہم بولر انجری کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے
کیپشن: فاسٹ بولر کویِنا مپھاکا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقا کے نوجوان فاسٹ بولر کویِنا مپھاکا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق مپھاکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف  وائٹ بال سیریز اور نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے ہیں۔

مپھاکا کو یہ انجری گزشتہ ہفتے 4  روزہ ڈومیسٹک میچ کے دوران ہوئی تھی۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 5.5 اوورز کرائے، لیکن ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث ان کو میدان چھوڑنا پڑا۔

ابتدائی سکین میں اگرچہ کوئی سنگین مسئلہ ظاہر نہیں ہوا تھا، لیکن بعد میں مزید میڈیکل ٹیسٹ میں انکشاف ہوا کہ مافاکا کو گریڈ 1 سے 2 درجے کی ہیمسٹرنگ انجری ہے۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق مپھاکا اگلے 4 ہفتوں تک ری ہیبیلیٹیشن کے عمل سے گزریں گے۔ 
آٹنیل بارٹمین کو مپھاکاکی جگہ 11 اکتوبر کو نمیبیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ اور  پاکستان کے خلاف 3  میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق لیزاڈ ولیمز جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے کو اب پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کا پاکستان کا دورہ 12 اکتوبر سے2 ٹیسٹ میچوں کے ساتھ شروع ہوگا، جس کے بعد 3  ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اکتوبر سے شروع ہوں گے  جبکہ3 ون ڈے میچوں کی سیریز 8 نومبر تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بعض عناصر ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،الیکشن کمیشن