بعض عناصر ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) خیبر پختوانخواہ میں ضمنی انتخابات سے قبل ریٹرنگ افسران کی تبدیلی کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بعض عناصر ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ضمنی انتخابات پر الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ضلعی افسران کی بطور ڈی آر او اور آر او تقرری مکمل طور پر قانونی ہے، تمام تقرریاں الیکشنز ایکٹ 2017ء کے مطابق کی گئیں،پنجاب میں الیکشن کمیشن کے افسران حلقہ بندیوں کے عمل میں مصروف ہیں۔خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے معمول کے مطابق انتظامی بنیادوں پر کیے گئے،تبادلوں کو انتخابی حکمتِ عملی سے جوڑنا بے بنیاد تاثر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام فریقوں سے غیر مصدقہ بیانات سے گریز کی اپیل کی ہے، انتخابی عمل کو شفاف اور غیرجانبدار بنانے کے لیے تعاون کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے جیل میں صحافی سے معافی مانگ لی