عمران خان نے جیل میں صحافی سے معافی مانگ لی

Oct 09, 2025 | 12:58:PM
عمران خان نے جیل میں صحافی سے معافی مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر خبریں جاری ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں صحافی اعجاز احمد سے تلخ رویے پر معذر ت کر لی ہے ۔

 سینئر صحافی رضوان غلزئی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ’’عمران خان نے جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی اعجاز احمد سے معذرت کی اور کہا کہ میں میڈیا کی مشکلات سے واقف ہوں ،میڈیا مجبور ہے ،میں میڈیا ورکرز اور رپورٹرز کے بالکل خلاف نہیں ہوں، اگر اس دن آپ کو میری بات سے دکھ پہنچا تو میں معذرت خواہ ہوں۔ ‘‘

اسی تناظر میں مزید تفصیل فراہم کرتے ہوئے صحافی ثاقب بشیر نے بتایا کہ ’’جیل میں صحافی اعجاز احمد سے عمران خان نے بات کرتے ہوئے دو تین دفعہ معذرت کی تو اعجاز صاحب نے عمران خان کے جواب میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں مجھے بھی آپ سے آگے سے بات کرنی چاہیے تھی جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا ۔

 اطلاعات کے مطابق صحافی اعجاز احمد سے عمران خان کی بہنوں نے بھی معذرت کی۔

خیال رہے کہ یہ خبریں وائرل ہوئیں تھی کہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے صحافی اعجاز احمد کو تلخ الفاظ کہے جس پر بعدازاں صحافیوں کی جانب سے قومی اسمبلی سے واک آوٹ بھی کیا گیا، جس کے بعد قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد بھی پاس کی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: ’’وزارت ختم‘‘بڑا فیصلہ،علی امین گنڈا پور نے دو ٹوک پیغام دیدیا