لاہورجناح ہاؤس حملہ: شرپسندوں کا ایک اور سرغنہ بے نقاب، ہوشربا انکشاف

Jun 05, 2023 | 11:38:AM
لاہورجناح ہاؤس حملہ: شرپسندوں کا ایک اور سرغنہ بے نقاب، ہوشربا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جناح ہاؤس حملے میں ملوث شرپسندوں کا ایک اور مرکزی سرغنہ بے نقاب ہو گیا، ہوشربا انکشافات کر دیئے۔

جناح ہاؤس لاہور حملے کے مرکزی شرپسندوں میں علی رضا اوکاڑہ سے حملہ کرنے آیا۔ قانون کی گرفت میں آ کر جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ میں شریک مرکزی شرپسند نےہوشربا انکشاف کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا کیا تعلق ہےجہانگیر ترین سے؟ اسد عمر ،عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع

علی رضا نے کہا کہ ’’چیئر مین پی ٹی آئی کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں، 9 مئی کو جب عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا تو پہلے سے ہی طے شدہ پلان کے مطابق کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا، منصوبہ زمان پارک میں طے کیا گیا تھا،  منصوبے میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جن میں حسان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری وغیرہ شامل تھے، ہم ان کے ساتھ مل کر لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے‘‘۔