جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں: اسد عمر ،عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع

اسد عمراسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے ،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرانے کیس کی سماعت کی۔

Jun 05, 2023 | 11:27:AM
جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں: اسد عمر ،عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی)پی ٹی آئی رہنما اسدعمر کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی گئی ،اسد عمراسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے ،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرانے کیس کی سماعت کی،اسدعمر نے کہاکہ وہ واحد آدمی ہیں جن کے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے بیانات موجود ہیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوٹرکی والدہ فوت ہوئی ہیں اس لیے وہ پیش نہیں ہو سکیں گے، سماعت ملتوی کر دی جائے، آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر پیش ہونگے، اسد عمر نے عدالت کو بتایا کہ آپ کو اور مجھے بھی پتہ ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں ہے،میں واحد آدمی ہوں جس کے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے بیانات موجود ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر اسد عمر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہےکہ جہانگیر ترین نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

ضرور پڑھیں :مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ جہانگیر ترین کی پارٹی میں ہوں گے؟ اس پر اسد عمر نے کہا کہ میرا کیا تعلق ہےجہانگیر ترین سے؟ صحافی نے پوچھا کہ کیا جہانگیر ترین نے آپ سے کوئی رابطہ کیا؟ اس پر اسد عمر نے کہا کہ نہیں، ابھی جہانگیرترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جیل سے آئے 7،8 دن ہوئے ہیں، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں، فواد  چوہدری مجھ سے وقتاً فوقتاً رابطے میں رہتے ہیں۔

صحافی نے اسد عمر سے پوچھا کہ فیصل واوڈا کس ایجنڈے پر ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ سوال فیصل واوڈا سے پوچھیں۔