بلوچستان:مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تربت اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، جس کی شدت 4.2 ریکارڈ ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں : لاہور: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
جمعہ کی علی الصبح محسوس ہونے والے زلزلے کی گہرائی 13 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تربت اور دیگر کچھ علاقوں میں آنے والے زلزلے کا مرکز تربت کے قریب تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی 2 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی گہرائی 84 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے ملیر میں تھا۔