بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

Apr 19, 2024 | 13:00:PM
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)  انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کے 3 مقدمات پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کی سڑکوں و پلوں کی تعمیر و مرمت کی بحالی کا پروگرام تیار

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک کی توسیع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی کی اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا۔