آرمی چیف کا آئینی حدود سے متعلق بیان کس کیلئے جواب تھا؟ سینئر صحافی نے واضح کر دیا

May 02, 2024 | 23:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سینئر صحافی سلیم بخاری نے آرمی چیف کی جانب سے دیئے گئے آج کے بیان کو سوشل میڈی پر چلنے والے پاک آرمی کے خلاف پروپیگنڈے کا جواب قرار دے دیا۔

24 نیوز کے ٹاک شو ’دی سلیم بخاری شو‘ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بیان کہ ” کوئی ہمیں آئینی حدودکے متعلق نہ بتائے “ پرسلیم بخاری نے کہا کہ یہ اس پروپیگنڈے کا جواب دیا گیا ہے جو کہ پاک فوج کے متعلق ایک مخصوص جماعت سوشل میڈیا کے ذریعے کررہی ہے۔

تحریک انصاف سے مذاکرات حوالے سے ان کی رائے تھی کہ مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی عجیب و غریب شش و پنج کا شکارہے پہلے تو یہ نہیں پتہ چلتا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کرنا کس سے چاہتی ہے دوسری بات تحریک انصاف میں مذاکرات کرے گا کون؟

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر کی حقیقت کیا؟ سلیم بخاری کے ہوشربا انکشافات

انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ کبھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صرف آرمی چیف سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور سیاسی جماعتوں و حکومت کے کسی نمائندے سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، یہ بڑی عجیب منطق ہے تحریک انصاف کی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے بیان پر سینئر تجزیہ کار نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کا خیال ہے کہ سارے پاکستان کے الیکشن غلط تھے اور جعلی مینڈیٹ سے آئے ہیں لیکن ان کا مینڈیٹ ٹھیک ہے ، وزیراعلیٰ کے پی کو اس خوش فہمی سے باہر آنا چاہئے۔