پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر کی حقیقت کیا؟ سلیم بخاری کے ہوشربا انکشافات

May 02, 2024 | 23:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے سینئر صحافی سلیم بخاری نے پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے جاری کردہ وائٹ پیپر کو تحریک انصاف کی خواہشات کی دستاویز قرار دے دیا۔

سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم بخاری نے 24 نیوز کے ٹاک شو ’دی سلیم بخاری شو‘ میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے وائٹ پیپر پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو 2018 کے الیکشن پر بھی چھاپنا چاہئے تھا جب دوسری پارٹیوں کے لوگ رات کو جیت کر سوئے تھے لیکن صبح تک وہ تحریک انصاف کے مقابلے میں ہار چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتوں کی لائیو کوریج خوش آئند ، روایت برقرار رکھنی جاہیے: سلیم بخاری

انہوں نے وائٹ پیپر کو تحریک انصاف کی خواہشات کی دستاویز قرار دیتے ہوئے کہاکہ جس دھاندلی کا رونا تحریک انصاف رو رہی ہے دراصل وہ ایک پروپیگنڈا ہے جس کی ابتدا تحریک انصاف نے کی الیکشن سے قبل ہی بہت سارے حلقوں کے جعلی فارم 45تیار کرکے اپنے سوشل میڈیا کو تقسیم کر دیئے تھے جس پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ نے بے تحاشا پروپیگنڈا کرکے الیکشن کی شفافیت کو داغدار کرکے رکھ دیا، سلیم بخاری نے اس معاملے کو اعلیٰ عدالتی فورم میں لے جانے ،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرنے کی تجویز پر زور دیا۔
چیف الیکشن کمیشن کے استعفیٰ پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہناتھا کہ تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمیشن کے استعفیٰ کا مطالبہ تو الیکشن سے قبل ہی کر دیا تھا کیونکہ ان کو اندازہ ہو گیا تھا کہ اس دفعہ ان کو 2018 کی طرح دھاندلی زدہ الیکشن نہیں ملے گا اور وہ کھل کھلا کر ایوان میں نہیں آسکیں گے۔