اسد عمر کو زندگی میں کس واحد چیز کا افسوس ہے ؟پہلی مرتبہ دل کھول کر رکھ دیا

Apr 07, 2024 | 21:01:PM
اسد عمر کو زندگی میں کس واحد چیز کا افسوس ہے ؟پہلی مرتبہ دل کھول کر رکھ دیا
کیپشن: اسدعمر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پہلی مرتبہ اپنا دل کھول کر رکھ دیاہے اور اپنی ایسی خواہش کا اظہار کر دیا جو کہ پوری نہیں ہو سکی ہے  ۔
ایک خصوصی انٹرویو میں اسد عمر نے بتایا تھا کہ ”مجھے زندگی میں صرف ایک ہی افسوس ہے کہ میری کوئی بیٹی نہیں ہے اس کے علاوہ کوئی بھی پچھتاوا نہیں ہے ۔“اسد عمر کا کہناتھا کہ میں ناکامی سے گھبراتا نہیں ہوں ، میرا نتائج پر کوئی کنٹرول نہیں ہے ، میں درست ترجیحات اختیار کرتا ہوں ، سخت محنت کرتا ہوں اور دیانت داری سے فیصلے کرتاہوں اور اس کے بعد نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ مجھ میں پر اعتمادی بڑے رسک لینے ، سخت محنت کرنے اور بالآخر حاصل ہونے والی کامیابی سے بڑھتا ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا