عمران خان کے بغیر نئے صوبوں کا خواب ادھورا ہے: اسد عمر

Sep 05, 2026 | 10:54:AM
عمران خان کے بغیر نئے صوبوں کا خواب ادھورا ہے: اسد عمر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہےکہ عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا، یہ خواب ادھورا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام اسمبلیوں میں صوبے بنانے کے حوالے سے گفتگو ہونی چاہیے .

انہوں نے کہا کہ صوبے بنانے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھنا چاہیے، بانی کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر انصاف کا نظام صحیح ہوتا تو بانی کو جلد ریلیف مل جاتا، حکومت نے پی ٹی آئی کو دیورا کے ساتھ لگا دیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے ساتھ اچھا نہیں کیا، اسے استعفی دینا چاہیے ، پنجاب حکومت کسانوں سے معافی مانگے۔

مزید پڑھیں: 9مئی مقدمات؛پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع