انتخابات کے بعد کویتی کابینہ اور وزیر اعظم نے استعفیٰ دےدیا

Apr 07, 2024 | 18:58:PM
انتخابات کے بعد کویتی کابینہ اور وزیر اعظم نے استعفیٰ دےدیا
کیپشن: کویتی کابینہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کویت کے وزیراعظم شیخ محمد صباح السلیم الصباح نے اپنا اور اپنی کابینہ کا استعفیٰ امیر کویت کو دے دیا ہے۔ 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کویت نے استعفیٰ دیا ۔موجودہ حکومت کو نئی مقننہ کے حلف لینے سے پہلے اپنا استعفیٰ دینا ہوتا ہے۔ امیر کویت شیخ الاحمد الصباح اگر چاہیں گے تو شیخ محمد صباح السلیم کو دوبارہ وزیراعظم تعینات کریں گے یا پھر کسی دوسرے شخص کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔کویت کا نیا بننے والا وزیراعظم کابینہ کی تشکیل کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتا دی