محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتا دی

Apr 07, 2024 | 17:58:PM
محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتا دی
کیپشن: عید چاند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش آٹھ اپریل کو رات گیارہ بجکر اکیس منٹ پر ہوگی۔ آٹھ اپریل کو چاند کی عمر انیس سے بیس گھنٹے ہوجائے گی، غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ پچاس منٹ سے زائد ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اپریل کو چاند نظرآنے کے امکانات ہیں، جنوبی علاقوں سمیت ملک کے زیادہ تر مقامات پر اس دن مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ کی موجودگی میں کچے کے ڈاکوؤں نے 3 پیروں کو اغوا کرلیا