آئی جی سندھ کی موجودگی میں کچے کے ڈاکوؤں نے 3 پیروں کو اغوا کرلیا

Apr 07, 2024 | 16:02:PM
آئی جی سندھ کی موجودگی میں کچے کے ڈاکوؤں نے 3 پیروں کو اغوا کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) انسپکٹر جنرل  سندھ کی سکھر میں موجودگی کے دوران کچے کے ڈاکوؤں نے مریدوں کے پاس جانے والے 3 پیر اغوا کرلیے۔

آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن سکھر اور لاڑکانہ کے کچے کے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کل سے سکھر میں موجود ہیں۔ ان کی موجودگی کے دوران سکھر کے کچے کے علاقے سے 3 ایسے افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے جو فصل اترنے پر اپنے مریدوں کے پاس چندہ لینے کے لیے گئے ہوئے تھے۔

تینوں افراد کے اغوا کی واردات کچے کے علاقے جھلی کلواڑی میں ہوئی، اہل خانہ کے مطابق سکھر کے علاقے باگڑجی کے گاؤں حیدر شاہ کے رہائشی 3 افراد جانب شاہ، جاوید شاہ اور ظہور شاہ گندم کی فصل تیار ہونے پر مریدوں کے پاس سالانہ چندہ وصولی کے لیے گئے تھے۔ 

ڈاکوؤں نے تینوں افراد کو جھلی کلواڑی کے علاقے میں اغوا کرلیا اور ان کی بازیابی کے لیے مبینہ طور پر تاوان طلب کیا جا رہا ہے۔ 

علاوہ ازیں آئی جی سندھ غلام نبی میمن ایس ایس پی آفس کندھ کوٹ پہنچے تو انہیں سلامی دی گئی، آئی جی سندھ آپریشن کی صورت حال کا جائزہ لینے کچے کے علاقے میں بھی جائیں گے، ان کی  آمد پر سکھر اور لاڑکانہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں مہنگائی 50سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی