انٹربینک: مسلسل مہنگا ہونے والا ڈالر سستا، 4 روپے کی کمی

Jan 31, 2023 | 12:47:PM
انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی
کیپشن: ڈالر، روپیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 269.63 روپے تھی، کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 37 پیسے اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 270 روپے ہوگئی۔

تاہم کاروبار کے دوران اچانک ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی اور پہلے ڈالر 63 پیسے پھر 37 پیسے سستا ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر اب تک 4 روپے 63 پیسے سستا ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر 265 روپے پر آگیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 کا آخری کاروباری روز ہونے کی وجہ سے ڈالر کی کلوزنگ اہم ہوگی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بڑا فرق ختم ہونے پر اب ڈالر کے انفلوز آنے کی امید ہیں۔