حکومت سیلاب متاثرین کیلئےفوری امدادی پیکج کا اعلان کرے:مسرت جمشیدچیمہ
افسوس ایسے نازک وقت میں بھی حکمران اپنی عیاشیوں اور مفادات سے دستبردار نہیں ہو رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کیلئےفوری امدادی پیکج کا اعلان کرے۔
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ محنت سے اگائی گئی فصلیں برباد ہو چکی ہیں اور مویشیوں تک کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ، پنجاب میں لاکھوں افراد بد ترین سیلاب کی زد میں ہیں ،کسان پہلے ہی حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان میں تھے ایسے میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس :یکم ستمبر کو اڈیالہ جیل میں سماعت مقرر
اپنے بیا ن میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سندھ بھی شدید خطرے کی زد میں ہے، عوام امداد کے منتظر ہیں لیکن افسوس کہ ایسے نازک وقت میں بھی حکمران اپنی عیاشیوں اور مفادات سے دستبردار نہیں ہو رہے، سندھ میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، یہ فیصلہ نہ صرف عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے بلکہ حکمران طبقے کی بے حسی اور عوامی مسائل سے لاتعلقی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے مزیدکہا کہ قوم سے اپیل ہے مشکل کی اس گھڑی میں متاثر ہ خاندانوںکی امداد کے لئے آگے بڑھیں کیونکہ حالیہ سیلاب سے تاریخ کی بد ترین تباہی ہوئی ہے ۔