سرکاری ملازمین کی وفات پرمعاونتی پیکج میں تبدیلی کا آفس میمورنڈم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی وفات کے حوالے سے معاونتی پیکج میں تبدیلی کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا،نظرثانی شدہ معاونتی پیکیج 28 اگست 2026 سے نافذ العمل ہو گا۔
نظرثانی شدہ معاونتی پیکیج کے مطابق عمومی وفات اور سیکیورٹی سے متعلقہ وفات، 2 حصوں میں تقسیم ہے،سیکیورٹی سے متعلقہ وفات پر گریڈ کے مطابق ایک سے دو کروڑ روپے تک لمپ سم گرانٹ مقرر کی گئی ہے۔
شہید ملازم کے خاندان کو ریٹائرمنٹ کی عمر تک مکمل تنخواہ اور الاؤنسز ملیں گے،شہداء کے بچوں کو گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی،شہید کی بیوہ یا بچوں میں سے ایک کو بی ایس 1 تا 15 میں مستقل ملازمت دی جائے گی۔
آفس میمورنڈم کے مطابق سیکیورٹی سے متعلقہ وفات پر بمطابق گریڈ مکان کی خرید یا تعمیر کیلئے 1 کروڑ 35 لاکھ سے 5 کروڑ روپے تک ملیں گے،عمومی وفات پر بمطابق گریڈ 6 سے 30 لاکھ روپے تک لمپ سم گرانٹ مقرر کی گئی ہے۔
عمومی وفات پر ورثاء کو 100 فیصد پنشن دی جائے گی،10 سال سے کم سروس والے ملازم کے ورثاء کو کم از کم 10 سال کی سروس کے حساب سے پنشن ملے گی، عمومی وفات پر سرکاری رہائش یا کرائے کے مکان کی سہولت ریٹائرمنٹ یا کم از کم 5 سال تک جاری رہے گی،تمام وزارتوں، محکموں کو ورثاء تفصیلات اور جی پی فنڈ نامزدگی پہلے سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ورثاء کو ایک ماہ میں تمام سہولیات فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر وزارت میں افسر بطور کونسل مقرر ہو گا، نیا پیکیج تمام مستقل وفاقی سرکاری ملازمین پر لاگو ہو گا،نیا نوٹیفکیشن سابقہ شہداء پیکیجز کو سپر سیڈ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر گوہر کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال