نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی

Nov 30, 2023 | 10:28:AM
نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزرائے اعظم نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی،نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر راناعرفان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولا اور سہیل عارف بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نوازشریف شامل تفتیش ہو چکے، سوالنامہ مہیا کیا گیا تھا، نوازشریف نے سوالنامے کا جواب داخل کر دیا ہے، قاضی مصباح نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف 2019 میں ریفرنس بنایا گیا تھا، اس وقت نوازشریف انتہائی علیل تھے، انہوں نے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا، اور یہ ریکارڈ پرموجود ہے کہ نوازشریف نے گاڑی نہیں مانگی تھی۔

نیب پراسیکیوٹر نے تصدیق کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کی جانب سے جواب جمع ہو گیا ہے، یہ تفتیشی نے بتا دیا ہے، مزید کارروائی ہو گی،اس کیلئے کچھ وقت درکار ہو گا، ریفرنس میں نوازشریف کی گاڑی لکھی جس کی واپسی کا ریکارڈ نہیں، جب کہ ایسے دستاویز نہیں کہ نوازشریف نے کوئی گاڑی مانگی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:     تیل مہنگا ہو گیا

جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اب اس پر کیا کریں گے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی نوازشریف کا بیان دیکھیں گے پھر مزید کارروائی ہوگی۔

 بعدازاں عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت  ملتوی کردی۔