تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد معمولی  اضافہ

Nov 30, 2023 | 10:07:AM
 تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد معمولی  اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی کے بعد معمولی اضافہ ہوگیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر 3سینٹ بڑھ کر 81.71ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کروڈ فیوچر 17سینٹ یا 0.2فیصد اضافے کے ساتھ 76.58ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اوپیک ممالک کے اجلاس سے قبل محتاط ہو گئے جبکہ بحیرہ اسود میں طوفان کی وجہ سے سپلائی میں رکاوٹ نے قیمتوں میں اضافہ کیا،یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی منڈی میں مجموعی طور پر امریکی اور برطانوی خام تیل کے بعد روسی خام تیل کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق مارکیٹ میں روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے، یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی مالکان کیلئے سب سے’’ بڑی خوشخبری‘‘ 

 رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتیں اس وقت 4ماہ کی کم ترین سطح پر موجود ہے، جس کے زیراثر پاکستان میں بھی یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے تاہم اگلے 15دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری سے کیا جائیگا۔

علاوہ ازیں یکم دسمبر  سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ، انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز   دی گئی ہے۔
یکم دسمبر سے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے تک کمی کی تجویز  سامنے آئی ہے جبکہ فی لیٹر مٹی کا تیل 2روپے 82 پیسے کمی کرنے کی تجویز  دی گئی ہے ،لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کی تجویز سامنے آئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ سمندر میں گر گیا