طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

Nov 30, 2023 | 09:49:AM
 طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)طیاروں کے حادثات  میں اضافہ ہونے لگا،امریکی فوجی طیارہ جاپان کے یاکوشیما جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے امریکی فوجی طیارہ یاکوشیما جزیرے کے قریب گرا، طیارے میں 6 افراد سوار تھے،جاپان کے کوسٹ گارڈ کے مطابق جائے حادثہ کے قریب ایک شخص مردہ پایا گیا ہے باقی طیارے میں سوارافرادکی حفاظت سمیت مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
جاپانی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ  ہائبرڈ طیارہ یاکوشیما ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اور اس دوران ایک انجن میں آگ لگ گئی،جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق طیارہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 40 منٹ پر ریڈار سے غائب ہوا، کوسٹ گارڈ کو پانچ منٹ بعد ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں کہا گیا کہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی مالکان کیلئے سب سے بڑی خوشخبری