آئینی ترمیم پردستخط ہوگئے تو مدارس بل پر کیوں نہ ہوئے:مولانا فضل الرحمان

مدارس بل پر عدالت سے رجوع کرنا پڑا تو کریں گے،بل پر دستخط نہ ہوئے تو عوام کے پاس جائیں گے،پارلیمنٹ سے منظور شدہ ایکٹ پر کیا صدر دو بار اعتراض کرسکتے ہیں؟: پریس کانفرنس

Dec 12, 2024 | 16:09:PM
 آئینی ترمیم پردستخط ہوگئے تو مدارس بل پر کیوں نہ ہوئے:مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ آئینی ترمیم پردستخط ہوگئے تو مدارس بل پر کیوں نہ ہوئے،ہماری شکایت صدر ایون صدر سے ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مدارس رجسٹریشن سے متعلق قانون دونوں ایوانوں سے منظور ہوئے، مدارس رجسٹریشن کا مسودہ حکومت نے تیار کیا،مدارس بل کی تیاری میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی شامل تھی،مدارس بل کا معاملہ غیرضروری طور پر الجھا دیا گیا،علمائے کرام کو بلانے والے ہی تنازع کے ذمہ دار ہیں،دیگر مدارس کی وزارت تعلیم سے رجسٹریشن کا ملبہ ہم پر نہ گرایا جائے۔

 مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ  مدارس بل پر عدالت سے رجوع کرنا پڑا تو کریں گے،جو ایکٹ بن چکا ہے، اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،پارلیمنٹ سے منظور شدہ ایکٹ پر کیا صدر دو بار اعتراض کرسکتے ہیں؟،مدارس بل پر دستخط نہ ہوئے تو عوام کے پاس جائیں گے،اس وقت وزیراعظم اور ایوان صدر ایک پیج پر نظر آرہے ہیں، ملک کو دوبارہ بحرانوں کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔