گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری

Nov 30, 2023 | 09:40:AM
گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری آ گئی،بڑا مسئلہ حل ہو گیا،محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ کی فراہمی میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے ورچوئل سمارٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے  گاڑی مالکان کو فوری طور پرآن لائن سمارٹ کارڈ فراہم کر دیا جائے گا ،محکمہ نے فزیکل کارڈز کی پروسیسنگ میں ایک ماہ تک کی ممکنہ تاخیر کو تسلیم کیا، اس کی وجہ ٹینڈرنگ کے عمل میں مسائل ہیں۔

محکمہ کی جانب سے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس عمل کو تیز کرنے کیلئے کام کر رہا ہے اور بشمول ورچوئل سمارٹ کارڈ کے متبادل حل تلاش کر رہا ہے،اس سلسلے میں محکمے نے ورچوئل سمارٹ کارڈ اسکیم کے نفاذ کیلئے منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو باضابطہ درخواست جمع کرادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  طیارہ سمندر میں گر گیا

ورچوئل سمارٹ کارڈز میں فزیکل کارڈز جیسی تمام معلومات شامل ہوں گی،منظوری کے بعد گاڑیوں کے مالکان رجسٹریشن کے مطلوبہ طریق کار کو مکمل کرکے اپنے ورچوئل سمارٹ کارڈ آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ ان کارڈز کو محکمہ ایکسائز کی آفیشل ویب سائٹ سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگے پٹرول سے پریشان افراد کی سنی گئی،ہونڈا  نے بڑااعلان کر دیا