قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار کیے گئے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج

Jul 30, 2025 | 11:49:AM
قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار کیے گئے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار کیے گئے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج،طلبہ کو اشتعال دلانے پر 22 یونیورسٹی طلبہ کو مقدمے میں نامزد کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار کیے گئے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج،طلبہ کو اشتعال دلانے پر 22 یونیورسٹی طلبہ کو مقدمے میں نامزد کر دیا گیا۔8 جولائی کو سمر سمسٹر منسوخ ہونے پر طلبہ کو ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا، ہاسٹل خالی کروانے کے فیصلے کو طلبہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت سے ایک اور افسوسناک خبر آگئی

18 جولائی کو معزز عدالت نے طلبہ کی درخواست کو خارج کر دیا تھا،یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل خالی کروانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھے تھے،  یونیورسٹی کے چار ہاسٹلز میں 160 غیر قانونی طور پر طلبہ رہائش پذیر تھے۔

طلباء نے آہنی راڈ، لاٹھی اور ڈنڈوں سے سکیورٹی گارڈ پر حملہ کیا اور یونیورسٹی املاک کو نقصان پہنچایا، طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی، یونیورسٹی طلباء نے کار سرکار میں مداخلت کر کے جرم کا ارتکاب کیا۔