گلگت : 2 جرمن خاتون کوہ پیما لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں، ایک ریسکیو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )گلگت کے علاقے ہوشے ویلی میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والی خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ایک کوہ پیما کروس مرینہ ایوا کو گزشتہ روز ریسکیو کرلیا گیا تھا اور دوسری جرمن خاتون لورا ڈاہلمائر زخمی حالت میں لاپتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر اور ماہر ٹیم کے ذریعے جرمن خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے جب کہ ریسکیو ٹیم زمینی راستوں سے بھی ریسکیو آپریشن کرے گی۔
جرمن خواتین 28 جولائی کو لیلی پیک سر کرنے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد آگئی تھیں۔