بلوچستان کے امیدواروں کیلئے اسلام آباد میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ 

Jun 29, 2026 | 22:42:PM
بلوچستان کے امیدواروں کیلئے اسلام آباد میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے ڈاکٹر بننے کے خواہشمند بلوچستان کے طلبہ کیلئے خوشخبری، بلوچستان کے امیدواروں کیلئے اسلام آباد میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کی سہولت کیلئے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ 2026 کا ایک اضافی ٹیسٹ سینٹر قائم کرے گی، پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق یہ فیصلہ 19 جون 2026 کے پہلے سے جاری عوامی نوٹس کے تسلسل میں کیا گیا ہے، اس اضافی امتحانی مرکز سے6 بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایسے امیدوار مستفید ہوں گے جو اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ دینا چاہتے ہیں، پی ایم ڈی سی نے تمام متعلقہ امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم ڈی کیٹ 2026 کیلئے پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع؟ اعلان کل ہوگا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: