کراچی یونیورسٹی سانحہ ، خود کش بمبار خاتون کےگرفتار شوہر کے حیران کن انکشافات

Apr 29, 2022 | 10:26:AM
کراچی حملہ ، فوٹیج
کیپشن: کراچی یونیورسٹی حملے کی سی سی ٹی فو فوٹیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی یونیورسٹی میں دھماکاکرنیوالی خود کش بمبار خاتون کے شوہر نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی بیوی 'ذہنی مریض' تھی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی میں دھماکا کرنے والی مبینہ خودکش بمبار کے زیر حراست شوہر کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیوی 'ذہنی مریض' تھی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ رند نے تصدیق کی کہ حملہ آور کے شوہر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے اور اس نے تفتیش کے دوران اپنی بیوی کی ذہنی کیفیت سے متعلق انکشاف کیا۔بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے زیر حراست شوہر نے بتایا کہ اس کی بیوی ذہنی امراض کے لیے دوائیں لے رہی تھی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر خودکش حملے میں تین چینی شہریوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔
حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک برقعہ پوش خاتون کو کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے دروازے کے باہر کھڑا دکھایا گیا تھا، خاتون نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب وین انسٹی ٹیوٹ کے دروازے کے قریب پہنچی تھی۔کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے بعد ازاں حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔تفتیش کاروں نے خود کش بمبار کی شناخت شاری بلوچ کے نام سے کی جو شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں تھی۔
یہ بھی پڑھیں:”نیب آزاد ادارہ ہے“ ڈی جی نیب لاہور کا فرح خان سے متعلق بڑا بیان