”نیب آزاد ادارہ ہے“ ڈی جی نیب لاہور کا فرح خان سے متعلق بڑا بیان

Apr 28, 2022 | 21:11:PM
ڈی جی نیب لاہور، سلیم شہزاد، نیب آزاد ادارہ، حکومت کے ماتحت،
کیپشن: ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزادکاکہناہے کہ نیب آزاد ادارہ ہے کسی حکومت کے ماتحت کام نہیں کرتا،فرح خان سے متعلق ابھی ایک شکایت ہے،مختلف بینکوں میں اس کیلئے خطوط لکھیں گے۔
ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے مزید کہاکہ انکوائری شروع ہوئے 2 دن ہوئے ہیں ، ثبوت آ گئے تو نیب آگے چلے گا،فرح خان کیس میں کاغذی ثبوت آئے تو نیب آگے چلے گا،اس کیس میں ثبوت سامنے آئیں گے تو عدالت جائیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ نیب آزاد ادارہ ہے کسی حکومت کے ماتحت کام نہیں کرتا،شہبازشریف بھی گرفتار ہوئے تھے، کیس کا فیصلہ جج نے کرنا ہے ، ڈی جی نیب لاہور نے کہاکہ نیب کے پاس جو ثبوت ہوتے ہیں وہ عدالت کو دیتے ہیں ، فیصلہ نیب نے نہیں عدالت نے کرنا ہوتاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے