وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے 

Apr 28, 2022 | 20:44:PM
وزیراعظم شہبازشریف، سعودی عرب، 3 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے،
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف کا گورنر مدینہ منورہ استقبال کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے ،گورنر مدینہ نے اعلیٰ سعودی حکام کے ہمراہ ہوائی اڈے پر وزیراعظم کااستقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر گئے ،وزیراعظم شہبازشریف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔وفاقی وزرا بلاول بھٹو، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہ زین بگٹی ، مریم اورنگزیب وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ، ان کے علاوہ خواجہ آصف، چودھری سالک حسین، خالد مقبول صدیقی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہداور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ،ملاقاتوں میں اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بات ہو گی ،وزیراعظم شہبازشریف روضہ رسولﷺ پر حاضری دینگے اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی سپریم کورٹ کی ہفتے کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل