ایسا نہیں لگتا آئندہ بھی خان صاحب کو لائیو دکھایا جائےگا، سلیم بخاری

May 17, 2024 | 00:08:AM
ایسا نہیں لگتا آئندہ بھی خان صاحب کو لائیو دکھایا جائےگا، سلیم بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرخ احمد)سینئر صحافی سلیم بخاری نے نیب ترامیم کیس کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو شاہد براہ راست نہ دکھایا جائے،ایک تو آج ان کو دلائل دینے کا موقع نہیں مل سکا کیونکہ آج حکومتی وکیل نے اپنے دلائل پیش کئے ،ایسا نہیں لگتا کہ آئندہ بھی خان صاحب کو لائیو دکھایا جائے گا۔
فیصل واوڈا کے توہین عدالت کے کیس پر بات کرتے ہوئے سلیم بخاری کا کہناتھا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس مبہم ہے اس میں ایسا نہیں لگتا کہ ان کا اشارہ کیا ججز یا عدالتیں ہیں یا کوئی اور ادارہ ہے
سینئر صحافی نے فیصل واوڈا سے ٹیلی فونک بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان کا کہناتھا کہ میرا اشارہ عدالتوں کے ججز کی طرف نہیں تھا، اور اگر پھر بھی اگر عدالت یہ کہتی ہے کہ ہم تو آپ کی پگڑیاں اچھالیں گے تو پھر ان کا جواب بھی یہی ہوگا کہ ٹھیک ہے تو پھر میں بھی وہی کروں گا جو میں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا۔
دبئی لیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلیم بخاری نے اسے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی کارستانی قراردیا،ان کاکہناتھا کہ وہ اس قسم کی درفتنیاں چھوڑ کر اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوششیں کرتی ہیں، اس کی سب سے بڑی مثال پانامہ لیکس ہے جس کو اس وقت رجیم چینج کیلئے استعمال کیا گیا، اس میں ایک بندہ کو شامل کیا گیا جس کا اس میں نام تھا ہی نہیں(نوازشریف) لیکن پھر اقامہ کا ڈرامہ گھڑ کر اس میں نااہل کر دیاگیا اور پاکستان میں رجیم چینج کا تجربہ کیا گیا، یہ جو دبئی لیکس ہیں اس میں بھی انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ شامل ہے کیونکہ اس میں 27 ممالک شامل ہیں،انڈیا کے کسی ادارے نے بھی اس کو میڈیا میں نہیں اچھالا حالانکہ وہاں سب سے زیادہ لوگوں کے نام اس میں شامل ہیں،باقی 25 ممالک میں اس کاذکرتک نہیں ۔
سلیم بخاری نے انکشاف کیا کہ اس سب کے پیچھے لندن میں بیٹھی اہم شخصیت کا ہاتھ ہے اور ان کا عمران خان سے قریبی تعلق بتایا جا رہا ہے ،جس کا مقصد حکومتی لوگوں اور اس سے پہلے لوگوں کو جوکہ نگران حکومت میں تھے، ان کو ذلیل و خوار کرنے کیلئے ایسا کر رہی ہیں۔
وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے سلیم بخاری کا کہنا تھاکہ اگران کا نام اس لیکس میں آیا ہے تو دیکھنا چاہیے کہ یہ اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں یایہ کن ذرائع سے بنائے گئے ہیں اس کو توتفتیش کریں لیکن کسی بھی عزت سے کھیلنے کا حق کسی کے پاس بھی نہیں ہے۔
قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی اور ہنگامے پر بات کرتے ہوئے سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ ایوان میں خواتین کا احترام لازم ہے اور طارق بشیر چیمہ صاحب کو تہذیب کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، اس کے ساتھ ساتھ خواتین ممبران اسمبلی کو بھی چاہیے کہ وہ رویہ ایسا بنائیں کہ ایسے نا خوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔
فلسطین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بخاری صاحب کا کہنا تھا کہ حماس کو ختم کرنے کاجو خواب ہے وہ نیتن یاہو قبر میں اپنے ساتھ ہی لے کر جائے گا، 20 سے 25 سال گزر چکے اسرائیل حماس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اس میں کامیاب نہ سکا ہے نہ ہی ہو گا اور حماس مضبو ط سے مضبوط تر ہوتی چلی گئی ، اب تو حماس فلسطین کی نمائندہ جماعت ہے اور ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اگر 100 سال تک بھی لگا رہے تو وہ حماس کو ختم نہیں کر سکتا۔