اشتعال انگیز تقریر، جلاؤ گھیراؤ، یاسمین راشد اورعمر سرفراز چیمہ کی ضمانتیں منظور

May 17, 2024 | 13:02:PM
اشتعال انگیز تقریر، جلاؤ گھیراؤ، یاسمین راشد اورعمر سرفراز چیمہ کی ضمانتیں منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا،تھانہ سرور روڑ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

خیال رہے کہ یکم مارچ 2024 کو انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور کی تھی۔

عدالت نے یاسمین راشد کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔