جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ

May 16, 2024 | 21:50:PM
جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ
کیپشن: اداکارہ رکول پریت سنگھ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ رکول پریت سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر جیکی بھگنانی کو مجبور کیا کہ وہ مجھے پروپوز کریں۔ رکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کی شادی رواں برس ہی ہوئی اور دونوں اس وقت خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ 
اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران رکول پریت نے اپنی پریم کہانی کو شادی تک لے جانے والے عمل یعنی شادی کےلئے پروپوز کئے جانے کی دلچسپ کہانی سنادی۔ رکول پریت سنگھ کا کہنا تھا کہ جیکی نے شادی سے کچھ ماہ پہلے تک بھی کوئی سوال نہیں اٹھایا تھا، میں نے انہیں مجبور کیا کہ وہ پروپوز کریں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے جیکی سے کہا کہ میں آپکے ساتھ اس راہ پر چلنے کےلئے تیار نہیں ہوں گی جب تک آپ مجھے پروپوز نہیں کریں گے، کیونکہ شادی کی تاریخ پکی ہوگئی، والدین نے ملاقات کرلی لیکن لڑکے نے تو لڑکی کو پروپوز تک نہیں کیا۔ رکول کا کہنا تھا میں مجھے لگا کہ مجھے بھی ایک کہانی کی ضرورت ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہم شادی کرنے والے ہیں لیکن ہمارے پاس بھی پریم کی کوئی کہانی ہونی چاہیے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سے عمران خان  کی تصویر کس نے لیک کی ؟ سیکیورٹی اداروں نے پتا لگا لیا