نواز شریف ،عمران خان سے بات کرنے کو تیار،وقت آگیا ہے کہ سب کو مل بیٹھنا ہوگا:رانا ثناءاللہ

May 12, 2024 | 14:29:PM
نواز شریف ،عمران خان سے بات کرنے کو تیار،وقت آگیا ہے کہ سب کو مل بیٹھنا ہوگا:رانا ثناءاللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور قائد ن لیگ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے  پروگرام’نسیم زہرہ ایٹ پاکستان‘میں رانا ثناء اللہ کے بیان نے تہلکہ مچادیا ۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے تو مینڈیٹ کیسے چوری کرسکتے ہیں؟ملٹری کورٹس میں کیس چلنے سے بے گناہ گھر جاتے اور گناہگار سزا پاتے۔وقت آگیا ہے کہ سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔ہمیں دوتہائی اکثریت ملتی تو حالات مختلف ہوتے۔ہم چاہتے ہیں سب سے بات کریں ۔سانحہ اے پی ایس ہوا تو نواز شریف نے خود عمران خان کو فون کیا،میرے خیال میں اب بھی نواز شریف بات کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان ایک حقیقت ہیں۔ ان کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔تحریک انصاف کے پاس گرینڈ ڈائیلاگ کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ ڈائیلاگ غیر مشروط ہوں گے تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بھی اتفاق ہوسکتا ہے۔ پی ٹی آئی کو ماننا ہوگا کہ جس طرح وہ ایک حقیقت ہیں اسی طرح نوز شریف اور آصف زرداری بھی ایک حقیقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ڈائیلاتگ پولیٹیکل ہے تو اس میں سیاسی جماعتوں کو ہی شامل ہونا چاہیے، دوسرے اسٹیج پر گرینڈ ڈائیلاگ میں ادارے شامل ہوسکتے ہیں، گرینڈ ڈائیلاگ میں ادارے شامل ہوں گے تو ہی بات بنے گی۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں