مری کے مانگا جنگل میں آگ پر مکمل قابو نہ پایا جا سکا

May 17, 2024 | 08:24:AM
مری کے مانگا جنگل میں آگ پر مکمل قابو نہ پایا جا سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی)مری کے مانگا جنگل میں لگنے والی آگ پر مکمل قابو نہ پایا جا سکا،جبکہ آبادی کیطرف جانے والی آگ بجا دی گئی۔

 ایکسپریس وے سے ملحقہ مانگاجنگل میں لگی آگ کے شعلے میلوں دور سے دکھائی دے رہے ہیں۔

مانگاجنگل میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے،محکمہ جنگلات کی جانب سےریسکیو ٹیمیں 15 گھنٹوں سےآگ بجانے میں مصروف ہے۔

مقامی آبادی کے مطابق جنگل کا وسیع حصہ جل گیا،چرند پرند اور جنگلی حیات خطرے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کا دھواں میلوں دور سے بلند ہوتا نظر آ رہا ہے۔، پہاڑ کے دونوں اطراف لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایسا نہیں لگتا آئندہ بھی خان صاحب کو لائیو دکھایا جائےگا، سلیم بخاری