طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گُل کشیدگی، شہلا رضا نے اندر کی بات بتادی

May 17, 2024 | 09:37:AM
 طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گُل کشیدگی، شہلا رضا نے اندر کی بات بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ اور  زرتاج گل کے درمیان تلخ کلامی کے حوالے سے قائم مُقام اسپیکر شہلا رضا نے اندر کی کہانی بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام’ گونج ‘ میں اینکر ثنا بُچہ سے  خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام ڈپٹی سپیکرشہلا رضا نے انکشاف کیا کہ رُکنِ قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے اُنہیں بتایا کہ وہ علی مُحمد خان سے ہاتھ ملانے جارہے تھے تو زرتاج گُل نے ان پر  جملہ کسا کہ میرا بیٹا ڈرگز میں مُلوث ہے جس پر طارق چیمہ  نے پلٹ کر اُنہیں کہا کہ میں آپکو ایکسپوز کردوں گا۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ زرتاج گُل کُچھ اور کہانی سُنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس,سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ نہ تو زرتاج گُل کو طارق بشیر چیمہ کو اُکسانا چاہیے تھا نہ طارق بشیر چیمہ کو اُنہیں ایکسپوز کرنے والی بات کرنا چاہیے تھی بہرحال اب معافی مانگ کر معاملہ ختم ہوگیا ہے جو اچھی بات ہے۔