خاتون ٹیچر سے شادی کی خواہش،سابق طالبعلم کلاس میں اسلحہ لے آیا،طالبات یرغمال

May 17, 2024 | 15:05:PM
خاتون ٹیچر سے شادی کی خواہش،سابق طالبعلم کلاس میں اسلحہ لے آیا،طالبات یرغمال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راجہ وقار)جہلم  میں خاتون ٹیچر سے شادی کا خواہشمند سابق طالب علم کلاس میں اسلحہ لیکر پہنچ گیا۔

مسلح طالب علم نے کلاس میں طالبات کو کئی گھنٹے یرغمال بنائے رکھا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر سے عشق میں ناکامی پر سابق طالب علم نے کلاس میں خودسوزی کی کوشش بھی کی،سول لائن روڈ کے نجی کالج میں سابق طالب علم نے مسلح ہوکر طالبات کو یرغمال بھی بنا لیا،ملزم مسلح ہوکر فی میل کلاس روم میں داخل ہوا  اور طالبات پر پستول تان لیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم احسن کو اسلحے سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کے ساتھ عشق میں ناکامی پر ملزم نے یہ قدم اٹھایا،ملزم کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا  گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کی دوسری شادی ؟