Apr 24, 2024 | 10:47:AM

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری دی،مزار قائدؒ پر پھول چڑھائے۔فاتحہ خوانی کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی پہنچنے پر استقبال کیا۔وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی،مزار قائدؒ پر پھول چڑھائے۔فاتحہ خوانی کی ۔وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے اور ملک خداداد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لیا۔

کاروباری برادری اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے۔

ضرورپڑھیں:”اپنی چھت …… اپنا گھر“ پانچ شہروں میں جگہ کی نشاندہی کرلی گئی

شہباز شریف کراچی میں کاروباری برادری سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز بھی لیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف دورے میں گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں، وزیراعظم سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔