کیا آپ جانتے ہیں کہ سائنسی طور پر پھل اور سبزیوں میں کیا فرق ہے ؟

May 11, 2024 | 22:18:PM
کیا آپ جانتے ہیں کہ سائنسی طور پر پھل اور سبزیوں میں کیا فرق ہے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین) ہماری روزمرہ زندگی میں بہت سے ایسی چیزیں ہیں جو در حقیت غلط ہیں لیکن ہم  جانتے بوجھتے ہوئے بھی وہ کرتے ہیں ، ایسے کام یا اصطلاح کو ’غلط العام ‘ کے طور پر جانا جاتا ہے ، ایسا ہی کچھ ہم پھل اور سبزیوں میں فرق کے دوران بھی کرتے ہیں ۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ سائنسی طور پر  پھل اور سبزیوں میں کیا فرق ہے ؟ اور کن بنیادوں پر کسی چیز کو پھل یا پھر سبزی سمجھا جاتا ہے ؟ تو آج ہم سبزی اور پھل کی سائنسی بنیا د پر بات کریں گے ۔

پھل

سبزی اور پھل کی بنیادی درجہ بندی کو   پھول یا پودے کے کسی دوسرے حصے سے تشبیح دیتے ہیں، ہماری زندگی میں بہت سے پھل ایسے ہیں جنہیں سبزی کے طور پر استعمال کرتے ہیں ،سبزی اور فروٹ میں بنیادی فرق کیا ہے؟ کیونکہ ایسے پھل بھی ہیں جسے ہم سبزی سمجھ کر پکاتے ہیں اور حقیقت میں وہ پھل ہوتا ہے،

سائنس کی درجہ بندی کے مطابق ایسی پیدوار جو  پودے یا درخت کے پھول سے بن جائے ،اس میں بیج ہو اور مسقبل میں وہ بیج اس کا پودا بھی بن  سکتا ہو جیسا کہ سیب ، ٹماٹر ،آم، مرچ، کھیرے ، تربوز  اور سٹابریز  ۔ 

سبزی 

 سبزی سائنسی طور پر وہ پیداوار ہے جو پودے کے کسی بھی حصے ما سوائے پھول سے پیدا ہو جیسا کہ گاجر اور مولی پودے کی جڑ سے ، آلو تنے سے ، پالک اور بند گوبھی پتوں سے ،سبزی کیلئے یہ ضروری نہیں کہ اس میں بیج موجود ہے یا نہیں  جیسا کہ گاجر ، مٹر ،آلو،پیاز ، مشرومز ،بینگن ، کدو  پتی دار  سبزی وغیرہ ،سب سے اہم بات یہ ہے  کہ کچھ خوراک کو اس کے استعمال کے مطابق  سبزی یا فروٹ  کے طور پر درجہ بندی دی گئی ہے جیسا کہ ٹماٹر  سائنسی طور پر فروٹ ہے  لیکن اس کو سبزی کے طور پر پکا کے کھایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جھانوی کپور نے فوٹو گرافرز کو غلط زاویے سے تصاویر لینے سے روک دیا، ویڈیووائرل

دیگر کیٹیگریز: دلچسپ