پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر دو ارکان اسمبلی پر پابندی عائد

Jul 28, 2025 | 23:02:PM
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر دو ارکان اسمبلی پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو ارکان اسمبلی پر پابندی عائد کردی گئی۔

 قائم مقام سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے فوری معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خالد نثار ڈوگراور شیخ امتیاز محمود کے خلاف کارروائی کی گئی ، دونوں ارکان نے اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،خالد نثار ڈوگر نے رکن اسمبلی پر حملے کی کوشش کی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شیخ امتیاز محمود نے قائم مقام سپیکر کے اختیارات کو چیلنج کیا، اسمبلی کارروائی کی لائیو کوریج میں ارکان کا غیر پارلیمانی رویہ سامنے آیا، دونوں ارکان کو پندرہ سیٹنگز میں شرکت سے معطل کیا گیا ہے۔

اسمبلی سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ دونوں ارکان رولنگ تک اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے، اسمبلی کی حرمت کو بچانے کیلئے سخت اقدام اٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی میڈیا ہال میں ایک بار پھر جھگڑا, ایک اور ویڈیو وائرل