نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے:شجاعت حسین

Sep 13, 2026 | 12:28:PM
نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے:شجاعت حسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے۔

چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ سندھ کے صدر آصف جمال، جنرل سیکرٹری آفاق خٹک نے ملاقات کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سندھ کی ترقی اور محرومیوں کے خاتمے میں مسلم لیگ کا تاریخی کردار ہے، قومی اتفاقِ رائے اور مشاورت سے مسائل کا حل نکالا جائے، عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی، بنیادی سہولیات اور فوری انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے، نئے صوبوں کا فیصلہ سیاسی مفادات یا وقتی نعروں کے بجائے قومی مفاد میں کیا جائے، عوام کو کس انتظامی نظام سے زیادہ سہولت مل سکتی ہے، اصل سوال یہی ہے، مؤثر، بااختیار اور مضبوط انتظامی یونٹس بھی انتظامی مسائل کا حل ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کنٹرول کرنا ہے تو 100 کلومیٹر اندر آکر دکھائیں:پاسداران انقلاب کا ٹرمپ کو چیلنج

صدر مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکتے ہیں، سیاسی جماعتیں صف بندی کے بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، قومی معاملات کو سیاسی انا سے بالاتر ہو کر دیکھنا ہوگا، مضبوط صوبے، بااختیار ادارے اور مطمئن عوام ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں۔