پنجاب اسمبلی میڈیا ہال میں ایک بار پھر جھگڑا, ایک اور ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسان علی ، راو دلشاد) پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والی ہاتھا پائی کے بعد اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان ایک مرتبہ پھرجھگڑا ہوا ہے جس کی ویڈیو بھی آگئی ہے۔
اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا ہال میں ایک بار پھر جھگڑا ہوا،حکومتی اور اپوزیشن اراکین آمنے سامنے ہوئے ،اپوزیشن ارکان کو حکومتی ایم پی ایز کے سٹاف نے گالیاں دیں۔
اپوزیشن ارکان جنہیں گالیاں دی گئیں ان میں احمد مجتبیٰ اور اسامہ شامل تھے،کچھ دیر بعد اپوزیشن کے اعجاز شفیع ، محمد علی اور خالد نثار ڈوگر نے حکومتی ارکان کے ساتھ میڈیا ہال میں گالم گلوچ کی۔
اس دوران حکومتی وزیر ذیشان رفیق اور بلال اکبر اپوزیشن ارکان کو لے کر پنجاب اسمبلی میں چلے گئے۔
قبل ازیں ، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہاتھا پائی اور ہنگامہ آرائی ہوئی،اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ رسید کیا۔
اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد اپوزیشن ارکان نے پنجاب اسمبلی اجلاس واک آؤٹ کر دیا، اپوزیشن پنجاب اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کرتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران خالد نثار ڈوگر کے تھپڑ کی گونج، ہاتھا پائی