روپیہ تگڑا، ڈالر سستا ہو گیا

Feb 28, 2024 | 11:14:AM
 روپیہ تگڑا، ڈالر سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزڈالر 7 پیسے اضافے کے بعد 279 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 پیسے سستا ہوکر 282.04 روپے کا ہوا تھا، یورو 76 پیسے مہنگا ہو کر 304.80 روپے، برطانوی پاونڈ  4 پیسے کمی سے 356.02 روپے، امارتی درہم 5 پیسے کمی سے 76.70  روپے اور سعودی ریال 6 پیسے کمی سے 74.91 روپے کا ہوا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں: بس بہت ہوا؟،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  ٹاسک دیدیا